احمد آباد 27اگست (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )گجرات کے احمد آبادشہر کے اودھو علاقے میں گرودوارہ کے پاس اتوار دیر شام 20 سال پرانی اندرا آواس کی دوعمارت منہدم ہو گئی۔
عمارت منہدم ہونے کی وجہ سے اس میں 10 سے 12 لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ چھ گھنٹے کی مشقت کے بعد پانچ افراد کو بچایا گیا۔ تمام لوگوں کو بچانے کے لئے محکمہ فائر بریگیڈ کے تقریباً 80 جوان اور این ڈی آر ایف کی پانچ ٹیمیں کام پر لگی ہوئی ہیں۔اسنیفرڈاگ کی بھی مددلی جا رہی ہے۔
اس عمارت کی چھت ایک دن پہلے ہی ٹوٹ گئی تھی، تب میونسپل کارپوریشن نے عمارت کو نوٹس دیا تھا۔ نوٹس ملتے ہی وہاں پر رہ رہے تمام خاندانوں نے پاس کے شیلٹر ہوم میں پناہ لے لیا۔ اتوار کو رکشا بندھن کا تہوار ہونے کی وجہ سے دس خاندان واپس عمارت میں رہنے چلے گئے۔ تب ہی رات کو یہ حادثہ رونما ہو گیا۔سال 1998 میں ورلڈ بینک کی مدد سے میونسپل کارپوریشن نے اس کالونی کی تعمیر کرائی تھی اور سال 1999 میں سب کورہنے کے لئے اس پر قبضہ دے دیا گیا تھا۔ 32 فلیٹ میں سے 4 منزلہ 2 عمارت خستہ حالت میں آ گئے تھے۔
ہفتہ کے دن کئی فلیٹ میں درار آئی گئی تھیں۔ تب میونسپل کارپوریشن نے ان دو فلیٹوں کو خالی کروادیا تھا۔ اتوار کی شام کو آٹھ بجے کے قریب دونوں بلاک چھت کے سلیب منہدم ہو گئے۔اس کے ملبے میں دس سے زائد افرادکے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ محکمہ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور امدادی کام شروع کر دیا۔ملبے میں سے تقریباً پانچ افرادکو زندہ باہر نکال کر علاج کے لئے اسپتال بھیجا گیا ہے۔
اس واقعے کی وجہ سے تمام قریبی عمارتوں کوخالی کروا دیا گیا ہے۔شروعات کے دو گھنٹوں میں بچائے گئے لوگوں شاردابین سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے بھیجا گیا ہے۔واقعہ کے بعد وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ، میونسپل کمشنر وجے نہرا سمیت میئر بجل پٹیل جائے حادثہ پر پہنچ چکے تھے۔